مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشاراسد نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اس نے سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں شام پر پھر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل ، ترکی، قطر اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ شامی عوام گولان کی سرزمین واپس کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد سے شام کے علاقہ گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس نے سنہ 1981 میں اس علاقے کو اپنی عمل داری میں شامل کرلیا جسے عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ شامی صدر نے کہا کہ روس نے معاہدے پر عمل درآمد رکتے ہوئے ایس 300 میزائلوں کی پہلی کھیپ شام کے حوالے کردی ہے ۔
مہر نیوز/31 مئی /2013ء:شام کے صدر بشاراسد نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں شام پر پھر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل ، ترکی، قطر اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
News ID 1822727
آپ کا تبصرہ