ایرانی قوم نے امریکہ کو ہمیشہ مایوس کیا/ اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے میزائل سسٹم کی پہلے سے کہیں زيادہ قدر کرتے ہیں ۔ ایرانی عوام نے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی سے دوچار کیا ہے۔ اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے میزائل سسٹم کی پہلے سے کہیں زيادہ قدر کرتے ہیں ۔ ایرانی عوام نے امریکہ کو ہر میدان میں مایوس کیا ہے۔ اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکہ صرف ایران سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے الجھا ہوا ہے۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ روس اور چین اور بعض دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں۔ لہذا امریکہ نے آج پوری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اس نے کئی ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام ابتدا ہی سے امن وصلح پر مبنی ہے۔ ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ  تعلقات قائم ہیں۔

صدر حسن روحانی نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ  جنگ سے ہمیں یہ درس ملا ہے کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو اللہ تعالی نے اس سے قبل بھی  ذلیل اور رسوا کیا ہے اور آئندہ بھی ذلیل اور رسوا کرےگا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا حشر بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا۔ اقوام متحدہ نے صدام کو جارح قراردیا اور صدام کی حمایت کرنے والے تمام ممالک نے بھی بعد میں پشیمانی کا اظہار کیا۔

News Code 1884164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =