24 جون، 2025، 10:03 AM

ایران نے جنگ بندی کے لیے شرائط اور وقت کا تعین کیا، صہیونی جنرل

ایران نے جنگ بندی کے لیے شرائط اور وقت کا تعین کیا، صہیونی جنرل

صہیونی فوجی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے علاوہ سفارتی اور سیاسی میدان میں بھی برتری دکھائی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے اسرائیلی ریزرو فوج کے جنرل یوم سامیا کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایران ہی ہے جس نے حالات پر قابو پایا اور جنگ بندی کے لئے شرائط اور وقت کا تعین کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف چند سال کی خاموشی خریدی ہے۔ وہ بھی بہت بڑی قیمت، درد اور آئندہ نسلوں کی اذیت کے بدلے میں۔

یہ بیان اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے نہ صرف میدان جنگ میں برتری دکھائی بلکہ سفارتی اور اسٹریٹجک لحاظ سے بھی بالا دستی حاصل کی۔

News ID 1933849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha