24 جون، 2025، 10:15 AM

نتن یاہو باقاعدہ طور پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئے

نتن یاہو باقاعدہ طور پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئے

صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نتن یاہو نے باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے صدر کی جانب سے پیش کردہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر باضابطہ طور پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خود اسرائیل نے ایران کے خلاف فریبکارانہ اور وحشیانہ حملے شروع کیے تھے اور یہ 12 روزہ جنگ ملت ایران پر مسلط کی گئی۔ 

نتانیاہو نے اپنی روایتی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنے میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب خود اسرائیلی سابق عہدیدار اور ماہرین، جیسے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین، نے اسرائیل کی اس جنگ کے انجام کو تلخ اور شرمناک شکست قرار دیا ہے۔

News ID 1933853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha