1 ستمبر، 2014، 4:09 PM

جنرل حسین دھقان

اسرائيل کو اب کسی بھی جنگ میں کامیابی نہیں ملےگي

اسرائيل کو اب کسی بھی جنگ میں کامیابی نہیں ملےگي

مہر نیوز/1 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دھقان نے حزب اللہ لبنان اور حماس کے مقابلے میں اسرائیل کی مسلسل شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو اب کسی بھی جنگ میں کامیابی نہیں ملےگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دھقان نے حزب اللہ لبنان اور حماس کے مقابلے میں اسرائیل کی مسلسل شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو اب کسی بھی جنگ میں کامیابی نہیں ملےگي۔

ایرانی وزير دفاع نے غزہ کی 51 روزہ لڑائی میں فلسطینیوں کی اسرائيل پر واضح برتری اور کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسرائیل کسی بھی جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتا حتی نئی جنگ میں وارد ہونے کی قدرت کا فیصلہ بھی نہیں رکھتا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ علاقہ میں اسرائيل کی ذلت آمیز شکست در حقیقت امریکہ کی شکست ہے آج فلسطینی جہادی تنظیمیں اور اسلامی مقاومت بہترین دفاعی پوزیشن میں ہیں۔

ایرانی وزير دفاع نے کہا کہ اسرائیل کی طاقت صرف غزہ کے بے گناہ بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے تک محدود ہوگئی ہے اور اسرائیل میں اب حماس کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رہی ہے۔

News ID 1840102

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha