مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک تنزانیہ کی جھیل میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا، حادثے کے وقت کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جس میں سے 37 کو بچالیا گیا تھا۔ کشتی بندرگاہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی ،حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
افریقی ملک تنزانیہ کی جھیل میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
News ID 1884149
آپ کا تبصرہ