تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی

افریقہ کے ملک تنزانیہ کی وکٹوریا جھیل میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقہ کے ملک تنزانیہ کی وکٹوریا جھیل میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی ہے۔ تنزانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر وکٹوریہ نامی جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر 300 کے لگ بھگ مسافر سوار تھے جن میں سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی کے سبب پیش آیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان بھی موجود تھا۔ کشتی جھیل میں واقع سب سے بڑے جزیرے اوکیروی کی بندرگاہ سے محض 50 میٹر دوری پر ڈوبی۔ اوکیروی کا جزیرہ تنزانیہ کی ملکیت ہے۔

News Code 1884201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =