کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

پاکستان کے شہر کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی  میں 8 محرم کا مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ تمام تجارتی مراکز بھی بند کردیے گئے ہیں، آج رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

شہر قائد میں 8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوا ہے اور امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے روٹ اور حساس مقامات پر موبائل فون سروس صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی، میرپور خاص، سیہون، سکھر، حیدرآباد اور نواب شاہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔ 9 اور 10 محرم کو صبح 7 سے رات 12 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، موبائل فون سروس وزارت داخلہ سندھ کی سفارش پر بند کی گئی ہے۔

کراچی میں 8محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کیلئے 5500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے ۔

News Code 1884083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =