ترکی کے وزیر خارجہ کی پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ  چاوش اوغلو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ ترکی کے ساتھ دیرینہ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مختلف فورمز پرترکی کا ساتھ دینے پرشکریہ ادا کرتے ہیں اورترکی کے ساتھ ورکنگ گروپ کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

دوسری جانب ترک وزیرخارجہ چاوش اولو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے قیام پرشاہ محمود قریشی کو مبارک باد دیتا ہوں، نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آمد باعث فخر ہے، حکومتیں آتی رہتی ہیں تاہم اصل دوستی عوام کے درمیان ہوتی ہے اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے۔

News Code 1883945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =