افغان حکومت کو دھچکہ/ وزراء دفاع اور داخلہ سمیت  4 سکیورٹی عہدیداروں نے استعفی دیدیا

افغانستان کے وزیردفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزیر  دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے جس کے بعد افغان حکومت کو شدید دھچکہ پہنچ گیا ہے۔ استعفی دینے والوں میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِقومی سلامتی حنیف اتمار شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق استعفی کی وجوہات سیکیورٹی امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔

News Code 1883390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =