پاکستان میں ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی

پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پانچ دن کے دفتری اوقات کار صبح 9 سے شام 5بجے تک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پانچ دن کے دفتری اوقات کار صبح 9 سے شام 5بجے تک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے ،وہ فرسٹ کلاس کے بجائے کلب کلاس میں سفر کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کابینہ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ عہدیداروں کا فرسٹ کلاس سفر کا استحقاق ختم کردیا گیا ہے ، تمام تر صوابدیدی رقوم کا استعمال ختم کرد یا گیا ، کابینہ نے وزیروں کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ختم کردیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے 21 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے ، 30 ارب روپے کے فنڈز اپنے ایم این ایز کو دیئے،ایک سال میں 51 ارب روپے کے فنڈز صوابدیدی فنڈز کے طور پر خرچ کیے گئے۔ پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف نے سرکاری خزانے کو اپنی جاگیر کی طرح استعمال کیا ،پاناما پیپرز کے بعد نوازشریف جہاں جہاں گئے ، ایک انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور موٹروے کا اعلان ضرور کیا۔

News Code 1883356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =