ملزم نواز شریف نے قومی خزانہ کو بے رحمی کے ساتھ لوٹا/ ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق ملزم اور سزایافتہ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اور ملکی خزانے کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ لوٹا ہے اوراسے ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق ملزم اور سزایافتہ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اور ملکی خزانے کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ لوٹا ہے اوراسے ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔  فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے فرزندوں حسن، حسین اورمریم نواز نے سرکاری خرچ پر جہازوں میں سفر کیا لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔  وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں جس بے دردی سے خزانے کو لوٹا گیا، اس کا کوئی جواب نہیں، نوازشریف نے اپنے خاندان پر سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن، حسین  اور مریم نواز نے سرکاری خرچے پر وزیراعظم ہاؤس کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں سفر کیا جو غیرقانونی ہے لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حسن، حسین اور مریم نواز کو نوٹس دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے یہ سفر جاتی امرا، لاہور اور دیگر مقامات پر جانے اور آنے کے لیے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سفری اخراجات بھی اربوں میں ہیں تاہم وہ بحیثیت وزیراعظم تھے اس لیے ان کے معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔

News Code 1883568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =