انڈونیشیا میں پولیس آپریشن میں 77 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں ایشین گیمز کے پُر امن انعقاد کے لیے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 77 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ 52 مشتبہ ملزمان زخمی ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  انڈونیشیا میں ایشین گیمز کے پُر امن انعقاد کے لیے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 77 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ 52 مشتبہ ملزمان زخمی ہیں۔  اطلاعات کے مطابق جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز کے پُر امن انعقاد کے لیے پولیس کی جانب سے جنوری میں شروع کیے گئے کریک ڈاؤن میں 77 مشتبہ ملزمان کو نشانہ بنایا گیا۔جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یوانو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ ملزمان گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت کر رہے تھے جس سے عوام کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے تھے اس لیے مجبوراً پولیس کو دفاع کرنا پڑا۔

آرگو یوانو نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے افراد منشیات فروش ، دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے جب کہ جنوری سے جاری آپریشن کے دوران 2 ہزار ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ملک کی بدنامی کا باعث بننے نہیں دیں گے اور جرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شہر پلم بینگ میں آج 18 اگست سے 2 ستمبر تک ایشین گیمز کا آغاز ہوگیا ہے  جس کے لیے دارالحکومت میں بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جکارتہ میں سینکڑوں اضافی سکیورٹی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

News Code 1883187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =