کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا کے 90 ہزار ایکڑ پر محیط جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جنگل میں لگنے والی آگ نے رہائشی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 874 عمارتیں اور گھر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے۔ جلے ہوئے ایک مکان سے 70 سالہ بزرگ خاتون اور اُن کے دو پوتوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ادارے کے حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور مزید 9 ہزار افراد کے انخلاء کی ضرورت پڑے گی۔ 7 دنوں سے ہزاروں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن درجہ حرارت میں اضافہ اور تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

News Code 1882675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =