یونان کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 91 افراد ہلاک

یونان کے ساحلی علاقوں سے متصل جنگلات میں لگی آگ اب تک قابو سے باہر ہے قابو ہے جس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے ساحلی علاقوں سے متصل جنگلات میں لگی آگ اب تک قابو سے باہر ہے قابو ہے جس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے متصل جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پر 6 دن بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ سے مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس طرح 24 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی اور 25 تاحال لاپتہ  ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 28 کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جن کے ڈی این اے کے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے ہیں۔ ایتھنز کے ساحلی علاقوں میں لگنے والی اس آگ کو ملکی تاریخ کی بد ترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے جس نے رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک سیکڑوں عمارتیں اور گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں، ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور تاحال لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1882673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =