18 جون، 2018، 5:26 PM

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ،امریکی خام تیل ایک ڈالر30 سینٹس فی بیرل سستا ہو کر 63 ڈالر 77 سینٹس فی بیرل پرفروخت ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔امریکی خام تیل ایک ڈالر30 سینٹس فی بیرل سستا ہو کر 63ڈالر 77 سینٹس فی بیرل پرٹریڈ ہوا۔ اطلاعات مطابق لندن برینٹ خام تیل 83 سینٹس کمی سے 72ڈالر 61 سینٹس فی بیرل کی سطح پرآگیا جبکہ عا لمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر مہنگا ہوکر 1282ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا اور اسی طرح امریکی خام تیل بھی ایک ڈالر30 سینٹس فی بیرل ستا ہوگیا۔

News ID 1881506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha