16 ستمبر، 2008، 11:54 AM

تیل

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین ڈالرفی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین ڈالرفی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔امریکی سرمایہ کار بینک لیہمن برادرز کے دیوالیہ ہوجانے کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین ڈالرفی بیرل کی کمی۔ایشیائی مارکیٹ میں نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل اکتوبر کے سودے3ڈالر95 سینٹس کمی کے بعد91 ڈالر76 سینٹس پر ٹریڈ ہورہے ہیں ۔لندن برینٹ نارتھ سی خام تیل اکتوبر کے سودے3ڈالر32سینٹ کمی کے بعد90ڈالر92 سینٹس پر دیکھے جارہے ہیں ۔دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں جاری اس کمی کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ وہ قیمتوں کو طویل مدت کے لئے 100ڈالر فی بیرل کی سطح پر دیکھنا چاہتاہے۔

 

News ID 750585

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha