مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی اخبار عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک ضلعی عدالت نے ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں 4 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ان افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ ان افراد نے ایران کے لئے جاسوسی کے سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کا مقصد سعودی عرب کی بڑی شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔ سعودی عرب کی عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کیمپوں میں ٹریننگ بھی حاصل کی اور سپاہ نے انھیں دھماکہ خیز مواد بنانے کی تربیت بھی دی۔ عدالت کا کہنا ہے انھوں نے ایک سیاحتی شرکت بھی تشکیل دی جس کی فعالیت کا مجوز منسوخ کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی ایک ضلعی عدالت نے ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں 4 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
News ID 1881263
آپ کا تبصرہ