مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نےمنشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا ہے سعودی عرب نے رواں سال 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کئے ہیں جن میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ پاکستانی شہری اسماعیل خان کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اور اس الزام میں اس کا سر قلم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئے ہیں جن میں 12 پاکستانی شامل ہیں جنہیں ماہ اکتوبر سے اب تک سزائے موت دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ