پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر انچارج ہوا بازی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں، جن میں سے 391 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، 251 ملازمین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جب کہ 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

News Code 1879384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =