امریکی ڈرون حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون طیارے نے نازیان کے علاقے میں عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور اس میں موجود 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق  ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے۔

News Code 1879331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =