پاکستان میں بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان میں بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام براؤن ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

News Code 1878368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =