مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ کورنگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کے مطابق مشکوک گاڑی میں موجود افراد نے جسٹس گلزار کے صاحبزادے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ادھرترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ سعد گلزار آفس جارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد ویٹا چورنگی پر موجود تھے، جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز نے مسلح افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے، مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ کورنگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
News ID 1877950
آپ کا تبصرہ