مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، ریٹرھی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، کورنگی کے علاقے 51 ڈی میں نالے سے خاتون کی لاش ملی ہے۔رات گئے گلزار ہجری کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ کراچی میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت و پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام ہیں ، ادھر پاکستانی عدلیہ بھی دہشت گردوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھتی ہے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔
مہر نیوز/ 9 نومبر/ 2012ء:پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
News ID 1739244
آپ کا تبصرہ