27 دسمبر، 2017، 11:17 AM

فرانس میں ایک میگزین نے نقشے سےاسرائیل کو حذف کردیا

فرانس میں ایک میگزین نے نقشے سےاسرائیل کو حذف کردیا

فرانس میں ایک میگزین نے اپنے تازہ ترین شمارے کے نقشے سے اسرائیل کو حذف کردیا جس کے بعد میگزین کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایک میگزین نے اپنے تازہ ترین شمارے کے نقشے سے اسرائیل کو حذف کردیا جس کے بعد میگزین کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے۔ فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سربراہ فرانسس کیلیفات نے اشاعتی گروپ بائیر سے " یوپی" میگزین کے تازہ شمارے کی کاپیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

میگزین کے جنوری 2018 کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ایک جانب تحریر ہے کہ ’دنیا میں 197 ممالک ہیں جیسے فرانس ، جرمنی اور الجزائر وغیرہ۔۔ ان کے علاوہ بھی مزید ممالک ہیں تاہم دنیا کے تمام ممالک مثلاً اسرائیل یا شمالی کوریا وغیرہ کو حقیقی ریاستیں ماننے پر آمادہ نہیں ہیں۔

یہودی تنظیموں کی کونسل نے میگزین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ شمارے میں تصحیح شائع کرے اور ساتھ  ایک مضمون میں یہ بھی واضح کرے کہ اسرائیلی ریاست کیا ہے اور وہ کیوں وجود میں آئی۔

News ID 1877626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha