مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشی علماء کونسل کے اعلیٰ ترین رہنما انور عباس نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ اْس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جب تک صدر ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ نہیں کرتے۔ ریلی کے شرکاء ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطین کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی کے ہزاروں شرکاء میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
News ID 1877429
آپ کا تبصرہ