3 اگست، 2014، 3:58 PM

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا سراپا احتجاج

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا سراپا احتجاج

مہر نیوز/3 اگست / 2014 ء : اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر میں انسانیت سراپا احتجاج ہے۔ امریکہ، فرانس، ملائیشیا اور وینزویلا میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر میں انسانیت سراپا احتجاج ہے۔ امریکہ، فرانس، ملائیشیا اور وینزویلا میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدرکی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی امداد کے خلاف اور آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں سرکاری سطح پر ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف ریلی نکالی۔ فرانس میں گزشتہ ہفتے اسرائیل مخالف ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد حکومت کی جانب سے پیرس میں ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔ جس کے بعد ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی کی حمایت کرنے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈرامائی انداز میں فلسطینیوں کے غم کی ترجمانی کی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بھی اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نےاسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام کوفوری طورپربندکرنے کامطالبہ کیا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا رکھی تھیں۔

News ID 1838956

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha