11 دسمبر، 2017، 10:50 PM

روسی صدر شام اور مصر کے بعد ترکی پہنچ گئے

روسی صدر شام اور مصر کے بعد ترکی پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام اور مصر کے صدور سے ملاقات کے بعد ترکی میں صدر اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین  نے شام اور مصر کے صدور سے ملاقات کے بعد ترکی میں صدر اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔صدر پوتین نے ترک صدر اردوغان کے ساتھ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔اس سے قبل روسی صدر نے شام سے روسی فوج کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں وہابی دہشت گردوں کو سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

News ID 1877292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha