مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کےدارالحکومت موغا دیشومیں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے حملے میں دارالحکومت موغادیشو کی شاہراہ " کے فائیو" میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سفاری ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت منہدم ہوگئی اور آس پاس موجود گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے اس دھماکے میں 100 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ