صومالیہ میں ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق دہشت گردوں نے سب سے پہلے ہوٹل کے گیٹ پر کار بم دھماکہ کیا اور پھر ہوٹل کے اندر داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق ہوٹل پر4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کے آپرشن کے نتیجے میں چاروں حملہ آور مارے گئے جب کہ حملے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب نے قبول کی ہے۔

News Code 1862143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =