4 اپریل، 2016، 11:44 PM

عراق میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق

عراق میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق

عراق کے مختلف شہروں 5 خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں 5 خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا خودکش حملہ جنوبی صوبے کے ہوٹل میں ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا حملہ بھی ہائی وے پر واقع ہوٹل میں ہوا جس میں 27 افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی حکام کےمطابق تیسرا خود کش حملہ عراقی شہر بصرہ میں کیا گیا جہاں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی جس میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق تیسرا حملہ دارالحکومت بغداد میں ہواجہاں خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے باعث 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگے ۔

News ID 1863058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha