مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 4 عراقی شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہابی خودکش حملہ آور نے بغداد کے باب الشرقی علاقہ میں دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں 26 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 4 عراقی شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1862898
آپ کا تبصرہ