عراق میں اپریل کے مہینے میں دہشت گردانہ حملوں میں 741 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ خودکش حملوں اور فائرنگ کے دوران 741 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی المسلہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ ایکماہ  میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 741 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ  وفد کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 376 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراق میں آخری خودکش حملے میں کم سے کم 38 افراد شہید اور 86 زخمی ہوئے ہیں جبکہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملون کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1863724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha