بغداد کی خونی رات/35  افراد جاں بحق ،81 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم حملوں اور دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم حملوں اور دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے بغداد کے شمال می واقع علاقہ الشعب میں  خsدکش حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ بغداد کے کاظمیہ علاقہ میں 8 افراد جاں بحق ہور 23 زخمی ہوگئے ادھر  بنوک علاقہ میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں ۔ بغداد کے مغرب میں واقع علاقہ الاسکان میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 35 افراد شہید اور 81 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی نبا پر ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

News Code 1856574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha