اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سادات کالونی میںمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ماں، باپ اوربیٹا و بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سادات کالونی میںمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ماں، باپ اوربیٹا و بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سادات کالونی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے  نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس میں میاں،بیوی ، بیٹا اوربیٹی بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1862786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha