شام کے شمالی علاقہ میں ترکی کے فضائی حملوں میں 227 شہری جاں بحق

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں ميں ترکی کے ہوائی حملوں میں 227 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں ميں ترکی کے ہوائی حملوں میں 227 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ترکی کے ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 35 عورتیں اور 68 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ داعش کے قبضہ میں ہیں اور ان علاقوں میں ہلاکتوں کے علاوہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ترکی اس سے قبل داعش کی حمایت کرتا رہا ہے  لیکن اب وہ داعش کو شام اور عراق میں ہی گھیر کر ہلاک کرنا چاہتا ہے۔

News Code 1869427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha