مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکرادہ علاقہ میں خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے بھیانک اور خونی حملوں کے نتیجے میں 167 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جس کے بعد عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے بغداد کی سکیورٹی کو سخت کرنے اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے جدید ترین آلات نصب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ملک میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان کیا۔ ادھر الکرادہ کےمتاثرہ خاندانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بغداد کے سکیورٹی کمانڈر اور گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکرادہ علاقہ میں خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے بھیانک اور خونی حملوں کے نتیجے میں 167 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جس کے بعد عراقی وزیر اعظم نے ملک میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1865238
آپ کا تبصرہ