10 نومبر، 2024، 6:06 PM

اسحاق ڈار کی اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت، غزہ میں جاری نسل کشی ختم کرنیکا مطالبہ

اسحاق ڈار کی اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت، غزہ میں جاری نسل کشی ختم کرنیکا مطالبہ

پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں غیر معمولی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نے اپنے خطاب میں اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی اور ان جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کرے۔

News ID 1928039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha