31 اگست، 2016، 11:23 AM

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 افراد ہلاک

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں خودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی صدارتی محل کے گیٹ کے قریب لا کردھماکے سے اڑادی، دھماکے سے صدارتی محل کی مین چیک پوسٹ کے قریب واقع دو ہوٹلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب صبح کے وقت علاقے میں شدید ٹریفک جام تھا۔
وزیر اطلاعات محمد عبدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کے وقت ایس وائے ایل ہوٹل میں سکیورٹی حکام کی میٹنگ جاری تھی اور دھماکے کے باعث ایک وفاقی وزیر اور حکومتی ریڈیو کے بعض صحافی بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں جنہیں فوری طور پرموغادیشو کے مدینہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےدھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔

News ID 1866584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha