کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 44 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں 12 افراد ہلاک اور44 زخمی ہوگئے ہیں،دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں 12 افراد ہلاک اور44 زخمی ہوگئے ہیں،دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔  اطلاات کے مطابق حملہ گزشتہ روز شام کو دھماکوں اور فائرنگ سے شروع ہوا ۔ حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسزکا آپریشن دس گھنٹے جاری رہا۔
ہلاک ہونے والے افراد میں سات طلبہ دو سکیورٹی گارڈ اورتین پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ حملے میں 44 افراد زخمی  بھی ہوئے جن میں 35 طالب علم ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کا آپریشن 10 گھنٹے تک جاری رہا ۔پولیس کے مطابق کلیئرنس آپریشن کےدوران 2 مشتبہ مسلح افرادہلاک کردیئے گئے۔

News Code 1866450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =