مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر3 روزہ دورہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم مالدیپ کی یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔دورے میں وزیراعظم کی مالدیپ کے صدرسے باضابطہ ملاقات ہوگی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں۔
News ID 1874099
آپ کا تبصرہ