20 جون، 2017، 11:46 AM

چین میں ڈرون کے ذریعہ پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز

چین میں ڈرون کے ذریعہ  پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز

چین میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ڈرون کے ذریعہ پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ڈرون کے ذریعہ پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔ زمینی راستوں سے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران اکثر اوقات کئی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامان منٹوں میں بھیجا جاسکے گا۔چین کے صوبے شانکسی  میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس سروس کے تحت پارسل کی تیز رفتار منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی جس نے پارسل مطلوبہ ایڈریس پر ٹھیک ٹھیک پہنچا کر اس شعبے میں بھی اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔کمپنی کی جانب سے استعمال کئے گئے کامیاب تجربے کے دوران10سے15کلو گرام وزنی پارسل ڈرون کے ذریعے مختلف مقامات پر 15سے 20 کلو میٹر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئی۔

News ID 1873324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha