5 مئی، 2014، 3:14 PM

چین

چین میں ایئر گن فروخت کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے خلاف کارروائی

چین میں ایئر گن فروخت کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے خلاف کارروائی

مہر نیوز/ 5 مئی / 2014 ء : چین میں غیر قانونی طور پر ایئر گن فروخت کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30 سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں غیر قانونی طور پر ایئر گن فروخت کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30 سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا گيا ہے۔شنگھائی پولیس نے دو ماہ کی تفتیش کے بعد یہ کارروائی کی۔پولیس نے آن لائن گن فروخت کرنے کے الزام میں 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 108ایئر گن بھی قبضے میں لے لی ہیں۔اس ویب سائٹ پر مختلف اقسام کی اسمگل شدہ بندوقیں اور پستول دستیاب تھے۔پولیس نے ویب سائٹ بند کر دی ہے۔2008 میں بنائی گئی ویب سائٹ کے 20 ڈیلر اور پورے ملک میں 90 ہزار رجسٹر ڈ ممبر ہیں۔

News ID 1835734

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha