مہر خبررساں ایجنسی نے پولیٹیکو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ پیر کے روز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق نئے حکم نامے میں پابندی کی زد میں آنے والے 7مسلمان ممالک کی فہرست میں سےعراق کو نکالے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عراق کواستثنی دینے کا فیصلہ داعش کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے جبکہ ایران، لیبیا،شام،صومالیہ،سوڈان اور یمن پر بدستور پابندی جاری رکھی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے جنوری میں جاری ہونے والے سفری حکم نامے کو عدالت نے معطل کردیا تھا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ پیر کے روز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
News ID 1870868
آپ کا تبصرہ