25 فروری، 2017، 12:40 PM

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 من بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام  کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 من بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 2 من (80 کلو) بارودی مواد بر آمد کیا گیا جب کہ کارروائی میں 2  دہشت گردوں کو بھی  گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی باغ کامران احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

News ID 1870693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha