15 اپریل، 2017، 1:26 PM

پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام

پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام

پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹر پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی جب کہ کارروائی میں ایک دہشتگرد ماراگیا اورخاتون دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹر پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی جب کہ کارروائی میں ایک دہشتگرد ماراگیا اورخاتون دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہورکے قریب انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ایسٹر پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کارروائی میں ایک وہابی دہشتگرد مارا گیا جب کہ خاتون کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی آپریشن کے دوران 2 افسران سمیت 4 جوان دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہوگئے، آپریشن کے مقام سے خود کش جیکٹس اوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق۔ دہشت گردوں نے 5 مرلے کا پورشن 2 ماہ قبل کرائے پرلیا تھا، گھرکا مالک حفیظ نامی شخص ہے جو غازی روڈ کا رہائشی ہے، 2 ماہ قبل حفیظ نے عظیم کو مکان کرائے پردیا تھا، حساس ادروں نے عظیم کو بھی اسی مکان سے حراست میں لیا ہے جب کہ مکان سے تین خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

News ID 1871816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha