8 دسمبر، 2016، 6:23 PM

ٹائم میگزین نے ٹرمپ کو سال کی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا

ٹائم میگزین نے ٹرمپ کو سال کی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی جریدے “ٹائم” نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی جریدے “ٹائم” نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا ہے۔ امریکی جریدے “ٹائم” نے امریکہ کے 45 ویں صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی بہترین شخصیت قراردے دیا ہے، سال کے بہترین شخصیت کی فہرست میں ہیلری کلنٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان سمیت امریکی گلوکارہ بیونسے کے نام زیرغور تھے لیکن جریدے نے ایک کاروباری شخصیت سے غیر معمولی انتخابی مہم چلانے اورپھراپنی حریف ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن کو غیرمتوقع شکست دے کر صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قراردیا ہے۔ ٹائم میگزین نے نومنتخب امریکی صدرکی تصویرکو سرورق پرشائع کرتے ہوئے انہیں واضح طورپرتقسیم امریکی ریاستوں کا صدر قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹائم اپنے آئندہ شمارے کے سر ورق پر موجودہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی تصویر شائع کرے گا۔

News ID 1868856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha