مہر خبررساں ایجنسی نے سانا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے 30 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بتایا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کوزنسوف سے پرواز کرنے والے روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں جہبت النصرہ کے تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت تیس عناصر ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈروں میں، محمد ہلال، ابوجابر اور ابو بہا اصفری شامل ہیں جو حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کی مختلف ٹولیوں کو آپریٹ کر رہے تھے۔
روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے 30 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868371
آپ کا تبصرہ