مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز اور رضآکار دستوں نے موصل کے علاقہ الزھور کو وہابی دہشت کرد تنظیم داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نےموصل میں واقع الزھور علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور موصل کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے فوجی آّریشن جاری ہے۔ عراقی فورسز نے اس کارروائی میں درجنوں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کے اندر کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک اور نجس وجود سے پاک کریدا ہے۔
عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الزھور کو وہابی دہشت کرد تنظیم داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔
News ID 1868069
آپ کا تبصرہ