مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف ریلی آج لاہور سے ٹکرائے گی جب کہ ریلی میں شرکت کے لئے عمران خان لاہور پہنچ گئےہین۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں کرپشن کے خلاف احتساب ریلی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ احتساب ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوگی جو تقریبا 9 کلو میٹر کا فاصلہ ہے جب کہ تحریک انصاف نے امید ظاہر کی ہے کہ احتساب ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔
شاہدرہ چوک گوجرانوالہ اور شیخو پورہ سے آنے والے شرکا کے لئے کھلا ہوگا جب کہ لاہور سے مارچ میں شریک ہونے والوں کے لئے موٹروے، رنگ روڈ اور آؤٹ فال روڈ کھلا ہوگا، ریلی میں شریک تمام گاڑیاں لائن اپ ہوکرعمران خان کے کنٹینر کے پیچھے چلیں گی اور ریلی کا بھاٹی چوک، ناصر باغ اور جی پی او چوک سمیت 5 مقامات پر استقبال کیا جائےگا اور عمران خان استقبالیہ کیمپوں پر مختصر خطاب بھی کریں گے۔ادھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ